Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • چین کے وزیر خارجہ کا ہندوستان کے ساتھ پائیدار تعلقات کے فروغ کا اعلان

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ آسیان اجلاس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں استحکام کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک نے وسیع سرحد پر کشیدگی کم کرنے کےلئے مختلف راہیں تلاش کر لی ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آسیان اجلاس کے دوران اپنے ہندوستانی ھم منصب جے شنکر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ہند چین تعلقات میں استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی اقوام کے درمیان شک کے بجائے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔ہندوستان اور چین کے درمیان 3800 کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے جو اکثر مقامات پر دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کا باعث ہے اور اس بات پر دونوں ممالک 1962ء میں جنگ بھی کر چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1990ء کے بعد سے سرحدی معاہدوں کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے اور اب چین ہندوستان کا دوسرا بڑا تجارتی شریک بن گیا ہے۔

 

ٹیگس