عراق کے صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کریں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایوان کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کریں۔
عراق، پاکستان اور ہندوستان میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
عراق کی ایک عدالت نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کے ذمہ دار چار افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عراق کی اقلیتی برادری، ایزدی نے ملک کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شمالی عراق پر کل رات ترکی نے توپوں کے گولے داغے۔
عراق میں ہونے والے مظاہروں اور دھرنوں کے بعد حکومت نے حالات کو معمول پر لانے کیلئے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عراق کے ایف 16 جنگی طیاروں نے دیالی صوبے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو پر بمباری کر کے انھیں تباہ کر دیا ہے۔
صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر کے حامی ہفتے کے روز بھی بغداد کے گرین زون کے بیریئر کو توڑتے ہوئے ایک بار پھر پارلیمان میں داخل ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران - کربلا ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے علاقے "بامرانی" میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔