ترکیہ کا عراق کے صوبے دہوک پر میزائلی حملہ
Oct ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلے پر حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام : ترکیہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبے دھوک کے پہاڑی سلسلے متین اور دیہی علاقے غوارز پر کئی میزائل داغے۔
اس میزائلی حملے سے جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
ترکیہ کے جنگی طیاروں نے ہفتہ کے روز بھی عراق کے صوبے اربیل کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔
عراق کی حکومت نے ترکیہ سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق پرجارحیت کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اس علاقے سے اپنی افواج کو باہر نکالے لیکن ابھی تک ترکیہ نے عراقی حکومت کے اس مطالبے پر عمل نہیں کیا اور عراقی کردستان میں پی کے کے ، کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی سرزمین پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔