عراقی اور سعودی وزرائے دفاع کی بات چیت
عراق اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلی پر گفتگو ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اپنے عراقی ہم منصب سے بات چیت کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اپنے عراقی ہم منصب ثابت العباسی سے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی میدان میں مشترکہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے دفاع کے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مفاد کے لیے اس تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بعض امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں نے عراق کے وزیر دفاع ثابت العباسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں وزیر دفاع منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات اور دفاع کے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی میں پیشرفت کے ساتھ اس تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
گزشتہ 27 اکتوبر کو "کوآرڈینیشن فریم ورک" نامی شیعہ رابطہ کمیٹی کے امیدوار "محمد شیاع السوذانی" کی حکومت نے اکثریتی ووٹوں سے پارلیمنٹ کا اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور العباسی کو نئی حکومت کا وزیر دفاع مقرر کیا گیا۔