Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • اہواز خوزستان میں ہونے والے بین الاقوامی کراٹے کیوکشن اسٹائل مقابلے، ایرانی ویمن ٹیم پہلے نمبر پر رہی،
    اہواز خوزستان میں ہونے والے بین الاقوامی کراٹے کیوکشن اسٹائل مقابلے، ایرانی ویمن ٹیم پہلے نمبر پر رہی،

کراٹے کے کیوکشین اسٹائل عالمی مقابلے ایرانی ویمن ٹیم نے جیت لیے۔

جنوبی مغربی ایران کے صوبے خوزستان کے صدر مقام اہواز میں ہونے والے عالمی مقابلے بیس جمعرات کو شروع ہوئے تھے اور جمعے کی شام ایران کی فتح پرختم ہوگئے۔

ان مقابلوں میں ایران کی ویمن ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ  افغانستان اور عراق کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

کراٹے ، کیوکشین اسٹائل مقابلوں میں دنیا بھر کی پانچ سو خاتون کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور کھیل میں نمایا ں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین میں نفیس انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ٹیگس