غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سے غزہ کی لڑائی میں اس کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس فلسطین کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں ہے۔
حماس کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد 9 دن میں غاصب اسرائيل کے سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شہدا اور فتح کے کمانڈروں کی ایثار و قربانی کے بغیر ہم دہشت گردی کو شکست نہیں دے سکتے تھے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ کے عوام کے لئے دوا اور غذا لے جانے کے علاوہ۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی کالونی ماگین پر میزائل برسائے ہیں۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں 6 غاصب اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر خاصا جانی نقصان پہنچایا ہے۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصبین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
شام کے صوبۂ قنیطرہ کے ایک شہر پر غاصب اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کی خبر ملی ہے جس میں کم از کم چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔