دشمن کو میدان جنگ کی طرح سیاست کے میدان میں بھی شکست ہو گی: تحریک حماس
تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ دشمن جو میدان جنگ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے وہ میدان سیاست میں بھی ناکام رہے گا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قیدیوں کی واپسی کے سلسلے میں پیش کی جانے والی تجاویز پر ہمارے کچھ بنیادی تحفظات ہيں اور ثالث فریقوں کو ایک جواب دینے کے لئے اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے ہم دیگرگروہوں کے ساتھ مل کر اس کا جائزہ لے رہے ہيں، انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات میں دشمن سے سمجھوتے کی پابندی کی ضمانت لینے کی کوشش کررہے ہيں لیکن ہمارے لئے سب سے بڑی ضمانت ہماری طاقت ہے جو ہم مختلف میدان میں دشمن کی ہرطرح کی جارحیت کا جواب دے کر دکھائیں گے۔اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم پی ایل او کی تباہی و خاتمہ ہرگز نہيں چاہتے۔
بیرون ملک حماس کے قومی تعلقات شعبے کے سربراہ علی برکہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے لئے فرانس کی تجویز کو قبول کرنے کے شرائط کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پرعمل درآمد کے لئے عالمی برادری اور عرب ممالک کی ضمانت ضروری ہے۔