Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • شام میں امریکہ کے 3 فوجی اڈوں پر ڈرون حملہ

غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کی جاری جارحیت میں امریکہ کی مکمل طور پر صیہونی حکومت کی حمایت اور امداد کے خلاف استقامتی محاذ کے مجاہدین علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی استقامت نے اتوار کی رات ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے شام میں امریکہ کے تین فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت کی جانب سے شام میں امریکہ کے تین فوجی اڈوں کو ایسے میں نشانہ بنایا گیا ہے کہ جب حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر میزا‏ئلی حملہ کیا ہے ۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے اس نے جنوبی لبنان کی سرحدوں کے قریب صیہونی فوجی اڈے خربہ ماعر کو دو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین سے ملحق سرحدی علاقے میں واقع الراہب فوجی اڈے پر برکان میزائل سے حملہ کیا ہے ۔

فلسطینی استقامتی گروہوں کے ہاتھوں طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے حزب اللہ لبنان صیہونی فوجیوں کو شمالی فلسطین میں الجھائے رکھنے اور غزہ میں استقامت پر دباؤ کم کرنے کے لئے ہر روز اسرائیلی اہداف کے خلاف سنگین کارروائیاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں بدستور بالا دستی حاصل ہے اورغاصب صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس گئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کی جاری جارحیت میں امریکہ کی مکمل طور پر صیہونی حکومت کی حمایت اور امداد کے خلاف استقامتی محاذ کے مجاہدین غاصب صیہونی فوجیوں کے مراکز پر حملوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں امریکہ کے فوجی اڈوں کوبھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹیگس