غاصب اسرائیلی قیدیوں کے گھروالوں نے تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور زبردست نعرہ بازی بھی کی ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں خلیج عقبہ سے باب المندب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے جہازوں کی آمد و رفت ممنوع ہے۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن علی القحوم نے مسئلۂ فلسطین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسئلۂ فلسطین سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں دشمن کے دو بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم غاصب اسرائیل اور امریکہ کی گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی آٹھ بکتر بند گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے چار فوجی ٹھکانوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔
میڈیا ذرائع نے آج (ہفتہ) شام کو مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر عسقلان اور بعض دیگر صہیونی بستیوں پر فلسطینی مجاہدین کے راکٹوں کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے جنوب میں خان یونس اور رفح میں 6 مساجد پر بمباری کی ہے۔