Jan ۳۰, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کا زبردست میزائل حملہ

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے فلسطینی عوام اور ان کی جرأت مندانہ مزاحمت کی حمایت میں حزب اللہ کے مجاہدین نے مقبوضہ اراضی میں واقع "حدب یارین" فوجی اڈے کے اطراف میں صہیونی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل حملہ کیا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل کامیابی کے ساتھ ہدف پر لگے۔

حزب اللہ لبنان نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم اور اس علاقے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کئے ہیں جو بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ علاقے کی صیہونی کالونیوں میں رہنے والوں کے خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کا سبب بھی بنے ہیں۔

 

ٹیگس