ایران کے ریڈیو ٹی وی کے ادارے کی ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹرنے صیہونی فوج کے حملوں میں المیادین ٹی وی چینل کے دو نامہ نگاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔
پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کےعلاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے جنوبی لبنان میں اس چینل کی نیوز ٹیم پر بمباری کی ہے۔
غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں لبنان کی تحریک استقامت نے لبنان کی سرحد کےقریب صیہونی حکومت کا ایک ٹینک تباہ کر دیا جبکہ متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر حزب اللہ لبنان کی انٹلی جنس طاقت کا اعتراف کیا ہے-
مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کاسائرن بجنے سے غاصب صیہونیوں پر خوف طاری ہو گیا اور افراتفری مچ گئی۔
حزب اللہ لبنان نے لبنان سے ملحقہ مقبوضہ فلسطینی سرحدی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے اڈے پر حملہ کیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے لبنان اور غزہ میں اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کے دن ایک بار پھر نامہ نگاروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع یارون سٹی میں موجود نامہ نگاروں پر حملہ کیا۔
حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو کوریج دینے والے نامہ نگاروں پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بڑھ کر انتیس ہوگئی ہے۔