اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ، اردوغان
Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا کے مطابق انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر حملوں سے باز رکھنے میں اپنے مضبوط ارادے کا اظہار کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی انیس سو پچاس میں منظور کی گئی قرارداد کے تحت اسرائیل کےخلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے۔
اردوغان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی بھی افسوسناک ہے، انہیں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلئے معاشی، سفارتی اور سیاسی نوعیت کے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔