Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، متعدد افراد شہید و زخمی کئی عمارتیں تباہ

لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: چند گھنٹے پہلے اسرائیلی فوج کی توپوں نے جنوبی لبنان میں کفرکلا ، العدیسہ ، الخیام اور الوزنی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کے البقاع میں واقع مشغرہ علاقے میں امدادی مرکز پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں واقع الداودیہ علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہيں ۔

صیہونی حکومت کی فوج نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے پر بھی حملے کئے ہيں جبکہ صیہونی حکومت کی فوج نے لبنان کے الصراط ٹی وی چینل کو بھی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج ، جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینون کے کیمپ میں موجود شہدائے الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر کو قتل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کو جنوبی لبنان کی عین الحلوہ چھاؤنی پر حملہ کر کے تحریک فتح کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی بریگيڈ کی لبنانی برانچ کے سربراہ منیرالمقدح کے گھر کو حملے نشانہ بنایا ہے۔

المنشیہ محلے میں واقع گھر پر حملے کے نتیجے میں الاقصی بریگيڈ کے کمانڈر کا بیٹا حسن منیر المقدح سمیت چھے افراد شہید ہوگئے۔

صیہونی حکومت کی فوج نے تیئس ستمبر کو جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کئے جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق لبنان پر صیہونی مجرموں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک آٹھ سو سے زيادہ افراد شہید اور کم سے کم تین ہزار زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس