-
تہران کا مرکزی بازار ہجری شمسی سال کے آخری ایام میں
Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۹ان دنوں سال کے آخری ایام کی وجہ سے تہران کا بازار جو شہر کے وسط میں واقع ہے گاہکوں سے بھرا ہوا ہے اور اس بازار میں لوگ نئے سال اور نوروز کے لیے اشیائے ضروریہ خرید رہے ہیں۔
-
آستانہ اشرفیہ میں نوروز کے استقبال کی رسم
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۵آستانہ اشرفیہ کے گاؤں سیاه کوچہ میں نوروز کے استقبال کے لیے ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا
-
صوبے فارس کے حصار گاؤں میں بہار کی خوشبو
Mar ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۳نوروز اور موسم بہار کی آمد پر فارس صوبے کے بیشترعلاقوں میں سیب، بادام اور چیری کے درختوں پر کونپلیں پھوٹنا شروع ہوگئی ہیں
-
سرخ مچھلی کی پیداوار
Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸نوروز کے قریب آتے ہی مختلف شہروں میں سرخ مچھلی کی سپلائی اور پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ صوبہ گیلان سرخ مچھلی کی پیداوار میں سرفہرست ہے - قابل ذکر ہے کہ سرخ مچھلی ان چیزوں میں سے ایک ہے جو ایرانی نوروز کے دوران ہفت سین دسترخواں پر رکھتے ہیں۔
-
تہران میں نیچرل ڈے کی رونقیں
Apr ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۳:۳۱ایران کے شمسی کلینڈر کے پہلے مہینے فروردین کی تیرہ تاریخ کو ایرانی عوام روز فطرت یا نیچر ڈے مناتے ہیں- تیرہ فروردین کو "سیزدہ بدر" بھی کہا جاتا ہے اور اس مناسبت سے ایرانی عوام زمانہ قدیم سے ہی نئے سال کے آغاز سے بارہ دنوں تک سال کے بارہ مہینوں کی یاد میں باغات اور سبزہ زاروں میں جاتے ہیں تاکہ تعطیلات کا آخری دن سیر و تفریح میں گزاریں۔ نوروز کی تعطیلات کے تیرہویں دن ایرانی عوام کی سیر و تفریح، خیر و نیکی کا ایک عالمی پیغام ہے اور اس دن کے جشن اور رسومات کی جڑیں قدیم تاریخ و ثقافت میں پیوست ہیں۔ ا
-
ایران میں یوم فطرت
Apr ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۷ایران کے عوام، آج عید نوروز کے ایام کے آخری دن یعنی تیرہ فروردین مطابق دو اپریل کو روز فطرت یا نیچر ڈے منا رہے ہیں۔
-
عید نوروز کے موقع پر بایڈن کا ایران کو تحفہ۔ کارٹون
Mar ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۸فارس نیوز کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ رابطے کے بہانے ایک شخص اور متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ پابندیاں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے رابطے کے وجہ سے فرد اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں۔
-
اصفہان کے نقش جہاں اسکوائر میں نوروز کے مسافروں کی آمد
Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۲عید اور نوروز کی تعطیلات کی آمد کے ساتھ ساتھ، اصفہان شہر نوروز کے بہت سے مسافروں کی منزل قرار پایا ہے، کورونا وباء کے دوران دو برسوں میں نوروز کے سفر محدود رہنے کے بعد، اس سال مسافروں کی ایک بڑی تعداد نے سفر کے لیے اصفہان شہر کا انتخاب کیا ہے۔
-
نوروز کی چھٹیوں کے بعد واپس گھروں کو لوٹتے مسافر۔ ویڈیو
Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۸نوروز کے موقع پر ایران کے جزیرے کیش میں مسافروں اور سیاحوں کا ایک ہجوم تھا جو ایران کے مختلف علاقوں سے اپنی گاڑیوں کے ہمراہ وہاں سیر و تفریح کے لئے پہنچے تھے۔ مگر سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں کو بند کر دیا گیا جس کے باعث بہت سے مسافروں کو قبل از وقت اپنے گھروں کو لوٹنا پڑا۔
-
راولپنڈی میں ایران و پاکستان نے مل کر منایا جشن نوروز+ ویڈیو
Mar ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۵پاکستان کے شہر راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کی جانب سے جشن نوروز کا اہتمام کیا گیا جس میں ایران کے سفارتی عہدے داروں کے علاوہ پاکستان کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔