یونیسیف نے دوہزارتیئس کو غرب اردن میں بچوں کے لئے سب سے تباہ کن اور مہلک سال قرار دیا ہے۔
حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس صرف دو راستے ہيں یا وہ گھٹنے ٹیک دیں اور اپنے شہریوں کی جانب سے مقدمے کا سامنا کریں یا جنگ جاری رکھیں اور القسام بریگیڈ ان کے خلاف کارروائی کرے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے امریکا کو ہر جارحانہ اقدام کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی کے وسط میں صہیونیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں اور تین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے شمال میں "رامیم" فوجی اڈے کے آس پاس غاصب صیہونیوں کے کئی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں 6 کارروائیاں انجام دی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکاروں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر جنگ غزہ اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
فلسطین کے حامی امریکی مظاہرین نے جنگ غزہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیویارک اور لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا۔
یمن کے سیاسی رہنما محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ امریکا کے سمندری اتحاد میں شامل ممالک بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کی یہ بوکھلاہٹ اس اتحاد کے قانونی نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔