Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، شہدا کی تعداد 36500 سے تجاوز کرگئی

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوج نے آج منگل کو فلسطینی شہریوں اور شہردیرالبلح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مرکز کے سامنے کھڑی ایک گاڑی پر حملہ کیا ہے۔  ابتدائی رپورٹوں کےمطابق اس حملے میں کم ازکم سات فلسینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں کہ جن میں سے ایک تعداد کو شہدائے الاقصی اسپتال منتقل کیا گيا ہے۔
دوسری طرف فلسطین کی وزارت صحت نے آج منگل کو اعلان کیا ہےکہ صیہونی حکومت نے گذشہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار مرحلوں میں وحشیانہ حملے کئے ہیں جس میں اکہتر فلسطینی شہید اور ایک سو بیاسی زخمی ہوگئے۔ غزہ پر جارح اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھتیس ہزار پانچ سو پچاس اور زخمیوں کی تعداد بیاسی ہزار نو سو ساٹھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ٹیگس