Jun ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونی دہشتگردوں کے حملوں کے باعث اڑسٹھ افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ سے میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے صیہونی جارحیت کے دو سو چوالیسویں روز اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں مزید چھے نئے جرائم کا ارتکاب کیا جن میں کم از کم اڑسٹھ فلسطینی شہید اور دوسو پینتیس زخمی ہوگئے۔ شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے نئے اعداد و شمار کے بعد سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھتیس ہزار چھے سو چون تک پہنچ گئی جبکہ تراسی ہزار تین سو نو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ شہداء کی بہت سی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ کچھ سڑکوں کے کنارے پڑی ہوئی ہیں جنہیں امدادی ادارے صہیونیوں کی مسلسل جارحیت کے باعث منتقل کرنے سے قاصر ہیں۔ غزہ میں جاری صیہونی دہشتگردی کو شروع ہوئے آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ غاصب حکومت اب تک اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کچھ بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

ٹیگس