غاصب اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائي میں اپنے 13 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران میں فلسطین کے بارے میں منعقدہ کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ کا ایجنڈا غزہ کے عوام کو ان کے وطن سے زبردستی باہر نکالنا ہے۔
لندن میں فلسطین کے حامیوں نے مسلسل گیارہويں ہفتے بھی مظاہرہ کر کے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اقوام متحدہ کے دسیوں کارکن کے ہلاک ہونے کی خبردی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسوایک فلسطینی شہید اور تین سو اڑسٹھ فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔
اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جبالیہ میں ایک گھر پر بمباری کرکے 12 فلسطینی بچوں اور خواتین کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ میں 5 غاصب اسرائیلی فوجیوں کو گھیر کر مار دیا ہے۔
جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غاصب اسرائیلی حکومت کے کم از کم 3 ہزار زخمی فوجی چلنے پھرنے سے معذور ہوگئے ہیں۔
نیویارک میں غزہ کے حامی امریکیوں کی لیبر یونین نے مظاہرہ کرکے، امریکہ میں اسرائیل نواز لابی فنڈنگ کے بارے میں سیاست دانوں کی مذمت کی ہے۔
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔