ایک سروے کے مطابق ، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے لئے، فلسطینیوں کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہیدوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ غاصبوں کے سامنے نہیں جھکیں گے اور سفید پرچم بھی بلند نہیں کریں گے۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ہم دشمن کی سات سو بیس فوجی گاڑیاں تباہ کرچکے ہيں۔
عبرانی میڈیا نے 60 دن کی لڑائی اور بھاری نقصان اٹھانے کے بعد گولانی بریگیڈ کے غزہ سے انخلاء کی اطلاع دی۔
ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ اور جرائم جاری رکھنے پر احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی مغربی محاذ کا مقصد غزہ کو اپنے قبضے میں لینا ہے۔
انصار اللہ یمن کے پولٹ بیورو کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کوئی نئی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہماری فوج اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر تہران میں منعقد ہونے والی فلسطین سے متعلق بین الاقوامی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
پریس ذرائع کے مطابق فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب میں تل ابیب اور مقبوضہ جنوبی فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ عسقلان اور اشدود پر راکٹ اور میزائل حملے کئے ہیں۔