Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی جزیرے ایران کا اٹوٹ حصہ ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی جزیروں کو ایران کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی جزیروں کو ایران کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل سے توقع ہے کہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف بے بنیاد دعوے پیش کرنے کے بجائے، مشترکہ معاملات پر زور دیتے ہوئے تعمیری کردار ادا کرے۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ان جزیروں کی فضائی اور زمینی حفاظت اور ملک کے مفادات کے پیش نظر ہر طرح کا ضروری اقدام کیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ان جزیروں کا تعلق ایران سے ہے اور سیاسی اور فوجی اعلی عہدے داروں کی جانب سے ان جزیروں کا دورہ ایران کا اندرونی معاملہ ہے اور کسی کو بھی ان معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

ٹیگس