-
روضۂ کاظمین آسمانی اسیر کے سوگ میں ڈوبا ۔ تصاویر
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ساتویں امام فرزند رسول حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام معروف روایات کی بنا پر 7 صفر سنہ 127، 128 یا 129ہجری کو مقام ابواء پر پیدا ہوئے۔ آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کا نام حمیدہ علیہا سلام تھا۔آپ کے معروف القاب ’’کاظم‘‘ اور ’’عبد صالح‘‘ تھے۔ آپؑ نے ۳۵ سال تک امامت کے فرائض انجام دئے۔ روایات کے مطابق آپ کی ۵۸ سالہ عمر بابرکت کے ۲۴ یا ۱۵ سال زندان میں گزرے۔ آخر کار آپ نے ۲۵ رجب سنہ ۱۸۳ ہجری کو بغداد کے زندان میں شہادت پائی۔ (فوٹو گیلری ماضی کی یادگار ہے)
-
حیدر (ع) نے آج اکھاڑا تھا در خیبر۔ ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸تاریخ گواہ ہے کہ 24 رجب سنہ 7 ہجری کو جب جنگ خیبر کا معرکہ سجا ہوا تھا تو علمدار لشکر نبوی، حیدر کرار، حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام نے جنگ کرتے ہوئے یہودیوں کے عظیم قلعے خیبر کے در کو اکھاڑ کر اُسے سپر کے طور پر استعمال کیا۔ اسی مناسب سے ملاحظہ فرمائیے قلعۂ خیبر کی ایک نادر ویڈیو جسے کئی برس قبل ایک ہیلی کاپٹر سے بنایا گیا ہے۔
-
علی کی یاد میں ’’نور علیٰ نور‘‘ ورکشاپ
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۸امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر تہران میں روڈ کے کنارے ایک پارک میں ’’نور علیٰ نور‘‘ کے زیر عنوان ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کاتب، خطاط اور فنکار حضرات نے مولا علی علیہ السلام کے اسماء، القاب اور انکے مختصر اقوال تحریر کر کے انکے پروانوں کے درمیان تقسیم کئے۔
-
گاڑیاں بھی جشنِ مولود کعبہ میں شریک ہوئیں۔ تصاویر
Feb ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۷دنیا کے دیگر خطوں کی مانند ایران میں بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ جشن مولود کعبہ منایا جاتا ہے۔ پیش خدمت گیلری میں آپ جشن میں شامل گاڑیوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جنہیں مخصوص انداز میں سجا کر شمع علی (ع) کے پروانوں نے مارچ کر کے آپؑ کے تئیں اپنی الفت و عقیدت کا اظہار کیا۔
-
جشن مولود کعبہ مبارک، پوری دنیا میں علی علی... ویڈیو
Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۷جشن مولود کعبہ کے موقع پر ایران اسلامی سراپا جشن و نور وسرور ہے اور ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مولائے کائنات کا جشن ولادت باسعادت انتہائي عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسی مناسبت سے مولا علی (ع) کے سلسلے میں ایک خوبصورت آواز اور تصویر کے ساتھ تیار کی گئی ایک ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔
-
جورج جرداق علی (ع) کے پیروکار تھے: اہلیہ جرداق
Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۱امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں ایک منفرد کتاب تحریر کرنے والے لبنان کے معروف عیسائی ادیب اور دانشور جارج جورداق کی اہلیہ نے انہیں علی علیہ السلام کا پیرو اور حق و حقیقت کا پاسباں قرار دیا ہے۔
-
یوم پدر مبارک!
Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲۱۳ رجب سنہ ۳۰ عام الفیل کو مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس دن کو ایران اسلامی میں یوم پدر کا عنوان دیا گیا ہے!
-
مولود کعبہ (ع) کی آمد مبارک ہو!
Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۸مولیٰ الموحدین، امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کے یوم ولادت با سعادت اور یوم پدر کی آمد کے پر مسرت موقع پر سبھی فرزندان اسلام اور اہلبیت نبی (علیہم السلام) کے چاہنے والوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
لاہور میں جشن مولود کعبہ، شیعہ سنی سبھی نے شرکت کی
Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۱پاکستان کے شہر لاہور میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اور پروقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب اسلامی سے تعلق رکھنے والے دوستدارانِ اہلبیت (ع) نے بھرپور شرکت کی۔
-
ماہ رجب، ماہ خدا
Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۴حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں: رجب میری امت کے لیے استغفار کامہینہ ہے۔ پس اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ طلب مغفرت کرو کہ خدا بہت بخشنے والا اور مہربان ہے۔ رجب کو اصبّ بھی کہاجاتا ہے کیونکہ اس ماہ میں میری امت پر خدا کی رحمت بہت زیادہ برستی ہے۔