امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ اگر وہ بر سر اقتدار ہوتے تو 24 گھنٹے میں یوکرین کی جنگ ختم کر دیتے۔
کریملن ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن، کی ایف کو جنگ ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ نہ ماسکو ان کی مدد کر سکتا ہے نہ ہی ان کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ جنگ میں یوکرین کو توپ کے گولے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور اب وہ خود براہ راست جنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔
پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں ابرامز ٹینکوں کو فعال کرنے میں کئی مہینے لگیں گے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ لندن، پیرس اور برلن اپنے ٹینک یوکرین کو فراہم کر رہے ہیں اور امریکہ اکتیس ابرامز ٹینک بھی کیف بھیجے گا۔
سحر نیوز رپورٹ
ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین نے مغربی ہتھیاروں کو جوہری پاور پلانٹس میں ذخیرہ کر رکھا ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔