Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • کیا یوکرین کو ابرامز ٹینک مل گئے؟

پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں ابرامز ٹینکوں کو فعال کرنے میں کئی مہینے لگیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ابرامز ٹینکوں کا جدید ترین ماڈل یوکرین بھیجے گا، کہا کہ جنگ میں ان ٹینکوں کو فعال کرنے میں کئی مہینے لگیں گے۔

پینٹاگن کے ترجمان نے بدھ کی شام "الجزیرہ" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، یوکرین کو "ابرامز" ٹینک بھیجنے کے واشنگٹن کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دی۔

پینٹاگن کے ترجمان نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کہا کہ یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سے لیس کرنا طویل تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کی فوجی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے، ہم جو ٹینک بھیجیں گے وہ ابرامز ٹینک کے جدید ترین ماڈل ہیں، لہذا ان کا اثر بہت اچھا ہو گا.

انہوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ میں ٹینکوں کو فعال کرنے کے لیے چند ہفتے نہیں بلکہ چند ماہ درکار ہیں، ہم ابھی سے اپنا کام شروع کریں گے، ہم یوکرین میں ابرامز ٹینکوں کے آپریشن کے لیے تمام رسد کا خیال رکھیں گے، ہم کسی بھی نئے روسی اقدام کے پیش نظر یوکرین کو اپنی ضروری حمایت جاری رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔

امریکا نے یہ فیصلہ ایسے وقت ميں کیا ہے کہ جب واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ روسی افواج یوکرین بھیجے جانے والے کسی بھی امریکی جنگی ٹینک کو تباہ کر دیں گی۔

ٹیگس