یوکرین کی جنگ کس کے اشارے پر ختم ہو سکتی ہے؟
کریملن ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن، کی ایف کو جنگ ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کا خاتمہ، کی ایف کے لئے امریکی صدر کے حکم سے ممکن ہے لیکن وائٹ ہاؤس نے اس ملک کو مزید ہتھیار بھیجنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔
پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹرمپ نظریاتی طور پر یوکرین میں تنازعہ کے فوری خاتمے کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہیں، بلاشبہ اگر امریکی صدر چاہیں تو یہ حقیقت سے زیادہ دور نہیں ہے۔
اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق، انہوں نے طنزیہ لہجے میں وضاحت کی کہ جو بائیڈن کیف حکومت کو حکم دے کر یوکرین میں تنازعہ ختم کر سکتے ہیں، یقیناً ایک دن میں نہیں دو دن میں!
کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاہم ہم دیکھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ سربراہ ایسا نہیں کرنا چاہتے، اس کلید کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، اس کے برعکس، انہوں نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ اس دعوے کے لیے کافی شواہد کی کمی واشنگٹن کی کارروائی کو بے سود بنا دیتی ہے۔