Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کا یوکرین کے لیے فوجی امداد کا وعدہ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ لندن، پیرس اور برلن اپنے ٹینک یوکرین کو فراہم کر رہے ہیں اور امریکہ اکتیس ابرامز ٹینک بھی کیف بھیجے گا۔

سحرنیوز/دنیا: یوکرین کی جنگ اپنے تمام سیاسی، فوجی، معاشی، سماجی حتی ثقافتی نتائج کے ساتھ اپنے گیارہویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور مغربی ممالک اب بھی یوکرین کو ہتھیار بھیج رہے ہیں ۔ روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا نے یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دیا ہے۔

ایران پریس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے یوکرین کے لیے فوجی مدد جاری رکھنے کی ضرورت کے حوالے سے ٹیلی فون پر مشاورت کی ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ انگلینڈ، فرانس اور جرمنی، یوکرین کو جنگی ٹینک فراہم کریں گے اور امریکہ اکتیس ابرامز ٹینک کیف بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوجی امداد کا مقصد یوکرین کی خودمختاری کا تحفظ اور اس کی سرزمین کا دفاع کرنا ہے، یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی ہمارے تمام اتحادیوں کے معاہدے اور تعاون سے کی گئی ہے۔

بائیڈن دعوی کیا کہ پوتین کا خیال تھا کہ وہ ہمیں اپنے یورپی اتحادیوں سے الگ کر سکتے ہیں، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔

امریکی صدر نے  دعوی کیا کہ ہم یوکرین کی حمایت میں متحد ہیں اور ہم اس جنگ میں اس کی فتح کے منتظر ہیں کیونکہ یہ آزادی کی جنگ ہے۔

ٹیگس