Jan ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • یوکرین میں مغرب کی سازش کا انکشاف، خطرناک جگہ چھپائے ہیں اسلحے

ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین نے مغربی ہتھیاروں کو جوہری پاور پلانٹس میں ذخیرہ کر رکھا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی فارن انٹیلی جنس سروس نے مغرب کی طرف سے بھیجے گئے ہتھیاروں کو اپنے جوہری پاور پلانٹس میں ذخیرہ کرنے میں یوکرین کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی دہشت گرد یہ طریقہ استعمال کرتے ہیں۔

روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا کہ یوکرین کی فوج ملک کے جوہری پاور پلانٹس میں مغربی ہتھیاروں کو رکھ رہی ہے۔

ناریشکن نے اس بارے میں ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معتبر اور پختہ اطلاعات ہیں کہ یوکرین کی مسلح افواج جوہری پاور پلانٹس میں مغرب کی طرف سے فراہم کردہ ہتھیار اور گولہ بارود ذخیرہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی افواج ہیمارس آرٹلری کے سب سے مہنگے اور نایاب میزائلوں، غیر ملکی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ ساتھ بڑی صلاحیت والے توپ خانے کے گولہ بارود ان ذخائر میں رکھ رہی ہیں۔

ریانووستی" ویب سائٹ کے مطابق، اس سروس کے انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر صرف دسمبر کے آخری ہفتے میں، یوکرین کے باہر سے "مہلک کارگو" پر مشتمل کئی ویگنیں رافالوکا ریلوے اسٹیشن کے ذریعے "رونو" نیوکلیئر پاور پلانٹ پر پہنچیں۔

ناریشکن نے یہ بتاتے ہوئے کہ کیف کو توقع ہے کہ روسی افواج جوہری تباہی کے خوف سے ان پاور پلانٹس پر حملہ نہیں کریں گی، کہا کہ اگر ان میں سے کسی ایک گودام میں یوکرینی فضائی دفاعی میزائل کی وجہ سے بڑا دھماکہ ہوتا یا ان میں سے کسی بھی  پاور پلانٹ کو نقصان پہنچتا ہے تو کیف ماسکو پر الزام لگا سکتا ہے۔

ٹیگس