روس کے صدر نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کو وفاقی قومی اثاثوں میں شامل کا فرمان جاری کردیا ہے۔
ہالینڈ کے مظاہرین نے وزیراعظم کی تصویر پر انڈے پھینکے۔
جمہوریہ چیک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اسکول اور کالجوںمیں سردی کے موسم میں گرمی کے سارے سسٹم کٹ گئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کو نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں خرابکارانہ کارروائی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
نیٹو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔
روس کے خودکش ڈرون طیاروں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے آبائی شہر پر حملہ کیا۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ انہیں ایسی کوئی علامات دکھائی نہیں دیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین جنگ یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ڈنمارک کا کہنا ہے کہ نارڈ اسٹریم دو کے ذریعے روس سے آنے والی گیس کی سپلائی تقریبا منقطع ہوگئی ہے۔
روس نے یوکرین کے بعض علاقوں میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کے نتائج کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔