Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • روسی بحری بیڑے پر یوکرینی ڈرون طیاروں کا حملہ ناکام

یوکرین کے مقامی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر حملے کیے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: خبروں میں بتایاگیا ہے کہ یوکرینی ڈرونی طیاروں fc بحیرہ اسود کے جنوب مغربی ساحل پر واقع سواستو پول شہرکی بندرہ گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ 
یوکرین ڈرون طیاروں کے حملے کے بعد بندرگاہ پر کام عارضی طور پر بند ہوگیا اور جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ 
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نےبتایا ہے کہ حملے کے لیے آنے والے تمام سولہ یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔ 
روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت ریڈار سسٹم کے ذریعے ایک امریکی ڈرون طیارے کوبحیرہ اسود میں جزیرہ نمائے کریمیا کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
درایں اثنا سواستو پول کے میئر نے بتایا ہے کہ یوکرینی حملے میں شہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ 

ٹیگس