ناسا کا پہلا سیاروی دفاعی اسپیس کرافٹ، جس کو زمین سے 1 کروڑ 9 لاکھ کلو میٹر دور سیارچے کا رخ بدلنے بھیجا گیا ہے، 26 ستمبر کی شام خلائی چٹان سے ٹکرائے گا۔
ایران کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے اپنی مکمل الیکڑک کار متعارف کرا دی۔ کار 2023ء میں مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔
سائنس دانوں نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو 10 منٹ کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کر سکتا ہے۔
نئی دہلی میں طبی آلات اور مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش لگی ہوئی ہے جس میں ایران نے بھی اپنی دس کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔
دمے سے لے کر کوویڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں جن میں خون میں آکسیجن کی موجودگی کے متعلق پیمائش بار بار کی جاتی ہے۔ فی الحال یہ پیمائشیں پَلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیں اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بناسکتا ہے۔
جاپانی کمپنی کی تیارکردہ اڑنے والی بائیک آئندہ سال مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔
امریکا میں سائنس دانوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب پلاسٹک کے کچرے کو باریک ہیروں میں بدل کر کچرے کی روک تھام میں مدد مل سکے گی۔
سائنس دانوں نے زمین سے 100 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کے گرد گردش کرتے دو سیارے دریافت کیے ہیں جن میں سے ایک کا ماحول ممکنہ طور پرزمین سے مشابہ ہوسکتا ہے۔
خلائی میدان میں کام کرنے والی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 34 سیٹلائٹس کو لے کر مشن پر روانہ ہوا تھا، اس کا بوسٹر چودہویں مرتبہ کامیابی سے واپس سمندرمیں اپنے بحری ڈرون اڈہ پر لینڈ کر گیا۔
چین جدید ٹیکنالوجی کی ایجادات اور ان سے استفادہ کرنے کے میدان میں امریکہ سے 5 سے 6 گنا زیادہ تیزرفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔