Apr ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • حکومت ہمیں ہیرالڈ کے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لئے کوشاں ہے: ملکارجن کھڑگے

کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے حکومت پر الزام لگا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق آج ایک ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی والے سازش کے ماہر ہیں، ان دنوں انہوں نے دوبارہ کانگریس کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ احمد آباد میں کانگریس کا اجلاس ختم ہونے کے ایک دن بعد نیشنل ہیرالڈ کی جائیداد ضبط کر لی گئی، دو دن بعد کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے نام چارج شیٹ میں شامل کر دیے گئے، ان گنت چھاپے مارے گئے ہیں، لیکن نکلا کچھ نہیں۔ اس کے باوجود وہ بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہاکہ دوسرے طاقتور اپوزیشن لیڈروں کے خلاف بھی فرضی کیس درج کیے جا رہے ہیں، جو بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوتا ہے، اس کا کیس بند کر دیا جاتا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے کہ 10 سالوں میں ای ڈی نے 193 لیڈروں کے خلاف کیس درج کیے لیکن وہ صرف دو ہی کیس ثابت کر سکے۔ جب چاہیں، ای ڈی والے گھنٹوں لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے ہیں اور پھر جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

ٹیگس