Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں طبی مصنوعات کی نمائش میں ایرانی کمپنیوں کی شرکت (ویڈیو)

نئی دہلی میں طبی آلات اور مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش لگی ہوئی ہے جس میں ایران نے بھی اپنی دس کمپنیوں کے ساتھ شرکت کی ہے۔

ہندوستان کے درالحکومت نئی دہلی میں طبی آلات اور نمائش کی نمائش جاری ہے جس میں علمی بنیادوں پر کام کرنے والی ایرانی کمپنیوں کے ایک وفد نے طبی میدان میں اپنی کامیابیوں، آلات اور سامان کے ساتھ شرکت کی۔

اس نمائش میں ایران کی دس کمپنیوں سمیت 300 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، تین دن تک جاری رہنے والی اس نمائش میں جدیدترین طبی آلات اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

ایرانی کمپنیوں نے برآمدی مقاصد کے حصول کے لئے اس نمائش میں شرکت کی ہے۔

نمائش کے دوران ایرانی اسٹالز کا دورہ کرنے کے دوران ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندوں اور ڈاکٹروں نے ایران کی نالج بیس کمپنیوں کی مصنوعات ، آلات اور سازو سامان کا جائزہ لیا اور طبی میدان میں ایران کی کامیابیوں کو حیرت انگیز قرار دیا۔

ہندوستانی کمپنیوں نے اس میدان میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

 

ٹیگس