اسپیکر پارلمینٹ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ روس نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے سے قبل ایران سے ضروری صلاح و مشورہ کیا تھا۔
شام کے علاقے حلب میں شامی فوج کے حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں داعش کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
یمن پرسعودی حکومت کے تازہ وحشیانہ حملوں میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے سانحہ منی کے حقائق سامنے لانے اور اس سانحے میں ملوث اور شہیدوں کے جنازوں کی بے حرمتی کرنے والے مجرمین کا پتہ لگانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں شام میں جنرل حسین ہمدانی کی شہادت کی خبر دی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے وسیع پیمانے پر صیہونیت مخالف مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے قدس میں جمع ہو کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ہے۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز میں دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل کر پیش قدمی کی ہے۔