پاکستان: 2 سڑک حادثات، 23 افراد جاں بحق
Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
پاکستان میں آج 2 سڑک حادثات میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ حادثات بلوچستان اور پنجاب صوبوں میں پیش آئے جہاں ایک ٹرک اور ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
صوبۂ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک جس پر 25 افراد سوار تھے شدید دھند اور ڈرائيور کی لاپرواہی کے سبب حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسرا حادثہ صوبۂ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نواح میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس الٹ جانے کی وجہ سے کم سے کم 9 مسافروں کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں 15 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔