ایک اور امریکی شہری تشدد کی بھینٹ چڑھ گیا
امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں ایک مذہبی مرکز میں چاقو سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے-
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹیمور کے ٹی وی چینل ،سی بی ایس، نے اعلان کیا ہے کہ مذہبی مرکز میں موجود افراد ایک تقریب میں مصروف تھے کہ اچانک ایک شخص نے چاقو سے ان پر حملہ کر دیا-
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے- یہ حملہ ایسی صورت میں کیا گیا ہے کہ جمعے کی رات اور ہفتے کی صبح کو بھی شہر بالٹیمور میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے-
میری لینڈ کے پراسیکیوٹر "مریلین موزبی" نے، تیرہ جولائی کو کہا تھا کہ بالٹیمور میں قتل کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں- جس دن انھوں نے قتل کی بڑھتی ہوئی وارادتوں پر خبردار کیا تھا صرف اسی دن، قتل کی چار وارداتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ چند دنوں قبل کیرولینا کے علاقے چارلسٹن کے ایک چرچ میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے-