Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • لیبیا  میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرقاب ہوگئی
    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی غرقاب ہوگئی

لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں ایک سو بیس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع خمس نامی ساحل پر غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک سات افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ریسیکو ٹیمیں اس حادثے میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں- بحیرہ روم میں ایک ہفتے کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کایہ دوسرا واقعہ ہے، چند روز قبل پیش آنے والے ایک حادثے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس