لیبیا کے ساحل سے 119 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئیں
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
-
لیبیا کے ساحل سے 119 تارکین وطن کی لاشین نکالی گئیں
لیبیا کے حکام نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے ساحل پر ڈوبنے والی دو کشتیوں میں ہلاک ہونے والے تارکین وطن کی تعداد ایک سو انیس ہوگئی ہے-
لیبیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے کوسٹ گارڈ نے انتالیس لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں اور اس طرح سے بحیرہ روم میں، لیبیا کے ساحل پر دو کشتیوں کے ڈوبنے سے مرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے-لیبیا کے حکام نے جمعے کے روز افریقہ اور مغربی ایشیا کے کم از کم اسّی تارکین وطن کی لاشیں، مغربی طرابلس میں واقع زوارہ شہر کے ساحل سے نکالی تھیں-
لیبیا کے ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ دیگر افراد کی لاشوں یا ممکنہ صورت میں ان کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں-
در ایں اثنا لیبیا کے حکام نے اس ملک کے سمندر میں مرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے-
رپورٹ کے مطابق صرف رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں یورپ جانے والے دو ہزار تین سو پچاس سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ایمیگریشن نے، گذشتہ سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں بھی مرنے والوں کی تعداد دو ہزار اکیاسی اعلان کی ہے-
اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے تشویشناک اعداد وشمار کے باوجود، دو لاکھ پچپن ہزار سے زائد تارکین وطن اور پناہ گزیں افراد خود کو یورپی ملکوں میں پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ جن میں تقریبا ایک لاکھ شام کے باشندے ہیں جبکہ پچیس ہزار اریٹیریا اور تقریبا بتیس ہزار افغانستان کے باشندے شامل ہیں-