Oct ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام پر تاکید
    ایٹمی ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی کے قیام پر تاکید

روس نے ایک بار پھر مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحے سے پاک خطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رو‎س کے وزیر خارجہ سرگئ لاؤروف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ ماسکو نے مشرق وسطی کو ایٹمی اسلحے سے پاک خطہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ماسکو چاہتا ہے کہ مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے ہر قسم کے اسلحے سے پا ک خطہ بنایا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اس علاقے کے تمام ممالک این پی ٹی پر دستخط کریں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے اسلحے سے پاک خطہ بنانا بہت دشوار ہدف ہے، لیکن ماسکو اس تعلق سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

قابل ذکر ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس کے پاس ایٹمی اسلحے موجود ہیں ۔ رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے پاس دو سو سے زائد ایٹمی اسلحے موجود ہیں اور اس نے اب تک سی بی ٹی اور این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔

ٹیگس