Nov ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • روسی حملوں کا خاتمہ شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے مشروط
    روسی حملوں کا خاتمہ شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے مشروط

روس نے کہا ہے کہ شام میں اس کے فضائی حملے اسی وقت بند ہوں گے جب شامی فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کر دے گی۔

ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف، سرگئی ایوانوف نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس کی فضائی کارروائیاں کب تک جاری رہیں گی، کہا کہ اس کا انحصار دہشت گردوں کو ختم کرنے میں شامی فوج کی کامیابی پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس کی فضائی کارروائیوں کا مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا ہے بنابریں ان کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ روس کی وزارت دفاع اس سے پہلے اعلان کر چکی ہے کہ شام میں فضائی کارروائیاں دہشت گردوں کے مراکز پر حملوں میں شامی فوج کو فضائی حمایت فراہم کرنے کے لئے انجام دی جارہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں میں دہشت گردوں کے تقریبا تین سو مراکز تباہ ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں شامی فوج کی پوزیشن بہتر ہو گئی ہے اور اس نے روس سے ملنے والے ہتھیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ٹیگس