شام کے سلسلے میں امریکہ پر روس کی تنقید
-
شام کے سلسلے میں امریکہ پر روس کی تنقید
روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکہ اور روس کی فوجی کارراوئیوں کے بارے میں گفتگو کے لئے ماسکو کی درخواست پر واشنگٹن کی جانب سے توجہ نہ دینے پر تنقید کی ہے-
ایتار تاس کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ویانا میں ایتار تاس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس نے امریکہ سے با رہا مطالبہ کیا ہے کہ شام میں دونوں ملکوں کی علیحدہ فضائی کارروائیوں کے بارے میں مذاکرات ہوں لیکن ابھی تک اسے کوئی جواب نہیں ملا ہے-
سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ بحران شام کے سلسلے میں امریکہ اور روس کے درمیان اختلاف نظر کے باوجود، تعاون میں اضافہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے-
امریکہ اور اس کے اتحادی کئی مہینوں سے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر نمائشی حملے کر رہے ہیں- روس نے بھی شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ روس کی فوجی کارروائیاں شام کی قانونی حکومت کی درخواست پر انجام پا رہی ہیں-