Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • روس،نقل و حمل سمیت تمام اہم شعبوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کا حکم
    روس،نقل و حمل سمیت تمام اہم شعبوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کا حکم

روس میں پارلیمنٹ نے حکومت کو نقل و حمل سمیت تمام اہم شعبوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔


ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ ڈیوما نے جمعے کو ایک بل کے ذریعے حکومت کو اہم شعبوں کے ساتھ ہی شہریوں اور ان کے اجتماعات کی سیکورٹی بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

پارلیمنٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی نظریاتی، سماجی اور اقتصادی بنیادیں ختم کرنے اور عوام کے درمیان ان کے اثرورسوخ کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کرے۔

روسی پارلیمنٹ نے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس