Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • حملوں کے لیے شامی حکومت کی اجازت ضروری ہے، روس

روس نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں میں برطانیہ کی مشارکت کا مشروط خیر مقدم کیا ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ نے یہ فیصلہ حقیقی معنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی غرض سے کیا ہے، تو روس اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر ، داعش کے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔ روسی صدر کے ترجمان نے ایک بار پھر عالمی برداری سے اپیل کی وہ دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

ٹیگس