ترک صدر دہشت گردوں کے روحانی باپ ہیں: جرمنی کی حزب اختلاف کی رکن پارلیمنٹ
Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
جرمنی کی حزب اختلاف کی رکن پارلیمنٹ نے ترک صدر کو دہشت گردوں کا روحانی باپ قرار دیا ہے۔
جرمن رکن پارلیمنٹ سارا واگن کنشت نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو دہشت گردوں کا روحانی باپ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تر ک صدر پر دباؤ ڈال کر انہیں دہشت گردی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کریں۔
جرمن رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس وقت داعش کی افرادی قوت میں اضافے، اسلحے اور پیسے کی فراہمی کا راستہ روکنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لئے اردوغان اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ دہشت گردوں کی مالی حمایت بند کردیں۔انہوں کہا کہ داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد بند کرکے اس کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانا چاہئے