Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ترک سرحد سے داعش کا اسلحہ پہنچتا ہے۔
    ترک سرحد سے داعش کا اسلحہ پہنچتا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے حالات کے تعلق سے امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کا موقف شام میں دہشتگرد گروہ داعش کی سرگرمیاں جاری رہنے کے معنی میں ہے۔

روم سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے روم کے دورے میں جمعے کےدن اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کہا کہ امریکہ کا یہ اصرار کہ صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹایا جائے عالمی قوانین اور جمہوریت کے اصولوں کےبرخلاف ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف بڑے اتحاد کی تشکیل کو شام کے صدر بشار اسد کے اقتدار سے ہٹنے سے مشروط کرنا حقائق سے آنکھ موند لینے اور داعش کی حمایت کرنے کے معنی میں ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا روس امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف اتحاد میں شریک ہوگا کہا کہ روس، امریکہ کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن یہ تعاون مساوی ہونا چاہیے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دارالحکومت میں فیصلے کئےجائیں اور دوسرے ممالک اس پرعمل کریں۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں روس اوراٹلی کے وزرا خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف ایک اسٹراٹیجیک اتحاد کی تشکیل پر اتفاق کیا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام سے ملی ترکی کی سرحدیں بند کی جانی چاہیں کیونکہ ترکی کی سرحدیں داعش دہشتگردوں کو ہتھیار سپلائی کرنے کا ایک اہم راستہ ہیں۔

ٹیگس