Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز شام کے ساحلوں پر قریب تعینات
    روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز شام کے ساحلوں پر قریب تعینات

روس کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ماسکوا شام کے ساحلوں پر قریب تعینات ہو گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق روس کا سب سے بڑا بحری جنگی جہاز ماسکوا شام کے ساحل سے تیرہ کلومیٹر کے فاصلے پر تعینات ہے اور علاقے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بحری جہاز اینٹی شپ میزائل سسٹم سے لیس ہے۔

یہ میزائیل روایتی اور ایٹمی دونوں طرح کے ہتھیار لےجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنے ہدف کو پانچ سو کلومیٹر کےفاصلے سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ماسکوا بحری جہاز کے کمانڈر الیگزینڈر شوارٹس نے کہا ہے کہ ہم اپنے مشن کی انجام دہی کی پوری توانائی رکھتے ہیں اور ہمیں حمیم کے فوجی اڈے سے فضائیہ کی بھی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکوا بحری جہاز میں نصب میزائل سسٹم ، زمین اور سمندر کی سطح سے پچیس کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کرنے والے اہداف کو کامیابی ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

الیکزینڈر شوارٹس نے مزید کہا کہ یہ بحری جہاز دشمن کی آبدوزوں اور جنگی جہازوں کا مقابلہ کرنے والے سسٹم سے بھی لیس ہے۔

ٹیگس