روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا نیٹو کو تحلیل کئے جانے کی ضرورت پر زور
Dec ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
-
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا نیٹو کو تحلیل کئے جانے کی ضرورت پر زور
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے نیٹو کو تحلیل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرگئی ناریشکین نے نیٹو کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ نیٹو کو تحلیل کر دیا جانا چاہئے۔
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ نیٹو سارے براعظم یورپ کے لئے کینسر کا ایک پھوڑا شمار ہوتی ہے۔
دو ہفتے قبل چین کی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ عالمی برادری کو سرد جنگ کے زمانے سے تعلق رکھنے والی نیٹو تنظیم کی پالیسیوں کو مسترد کر دینا چاہئے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے دو ہفتے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بیجنگ کا موقف ہے کہ نیٹو سرد جنگ کا نتیجہ ہے اور عالمی برادری کو سرد جنگ کی ذہنیت ختم کر دینی چاہئے۔