Jan ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • یہ پہلی بار ہے کہ شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    یہ پہلی بار ہے کہ شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا نے ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم کا پہلا تجربہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہائیڈروجن بم کا کیا جانے والا یہ تجربہ، کامیاب رہا ہے۔ شمالی کوریا نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ اس نے ہائیڈروجن بم تیار کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ اس نے اس بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہائیڈروجن بم، ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور یہ بم، ایٹم بم سے کہیں زیادہ تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بم میں ہائیڈروجن آئیسوٹوپس کے فیوژن، جبکہ ایٹم بم میں یورینیم اور پلوٹونیم کے چھوٹے چھوٹے ذراّت کی بنیاد پر دھماکہ ہوتا ہے۔

ٹیگس