Jan ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام، امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خاتمے کی صورت میں ہی روک سکتا ہے۔
    شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام، امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خاتمے کی صورت میں ہی روک سکتا ہے۔

پیونگ یاںک نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی ملک کے خلاف ہائیڈروجن بم کا استعمال نہیں کرے گا۔

شمالی کوریا نے عالمی برادری کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی مذمت کئے جانے پر جمعرات کے روز اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ نے ہائیڈروجن بم کا صرف تجربہ کیا ہے اور وہ اس قسم کے ہتھیاروں کو شمالی کوریا کو جارحیت کا نشانہ نہ بنائے جانے کی صورت میں کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کرے گا۔

شمالی کوریا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام، امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خاتمے کی صورت میں ہی روک سکتا ہے اور دوسری صورت میں اس کا جوہری پروگرام بدستور جاری رہے گا۔ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور امریکہ اور مختلف دیگر ملکوں خاص طور سے جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ اپنے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا کے اس اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ہنگامی اجلاس تشکیل دیا ہے اور ایک قرارداد منظور کرکے شمالی کوریا کے اس طرح کے اقدام کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ چین نے بھی شمالی کوریا کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس