ترکی پر عائد ماسکو کی پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا: روسی صدر کا اعلان
Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ترکی پر عائد ماسکو کی پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی میدان میں ترکی کے خلاف عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور ماسکو نے ترک بلڈروں اور ٹھیکہ داروں کے ساتھ نئے معاہدے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ترک حکومت نے روس کا جنگی طیارہ سرنگوں کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے جبکہ ترکی کی اس جارحیت پر ماسکو کا ردعمل بہت ہی صبر و تحمل والا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ نومبر میں ترکی کے ذریعے شام کی سرحد میں روس کا جنگی طیارہ مارگرائے جانے کے بعد سے روس اور ترکی کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں -