Feb ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ترکی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ایک ٹیلیفونک گفتگو
    ترکی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ایک ٹیلیفونک گفتگو

ترکی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اور برطانوی وزیر خارجہ فیلپ ہیمنڈ نے ٹیلیفوںی گفتگو میں میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے شام میں عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے پر فریقین کے پابند ہونے پر تاکید کی-

چاوش اوغلو نے اسی طرح ترکی میں پناہ گزینوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک سے تعاون کی اپیل کی- اس رپورٹ کے مطابق یہ ٹیلیفونی گفتگو برطانوی وزیر خارجہ کی درخواست پر انجام پائی- واضح رہے کہ باونویں میونیخ سیکورٹی کانفرنس کہ جو علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے جائزے کے لئے دنیا کے بعض ملکوں کے سربراہوں کی شرکت سے جمعہ کے دن بارہ فروری کو شروع ہوئی تھی، پچیس فروری کو ختم ہوگئی-

اس کانفرنس کے آغاز سے قبل بھی ایک اجلاس شام کے بحران کے فریقوں کے ساتھ منعقد ہوا تھا کہ جس کے نتیجے میں شام میں جنگ بندی کے قیام کے مسئلے پر اتفاق کیا گیا- جمعے کے دن میونیخ میں شام کا بحران حل کرنے کے لئے جو نشست ہوئی تھی اس میں ایران، امریکہ، روس، ترکی اور سعودی عرب نے شرکت کی تھی۔ ان ملکوں نے اتفاق کیا ہے کہ شام میں ایک ہفتے کی جنگ بندی عمل میں لانے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد شام کے محاصرہ شدہ علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں تیزی لائی جائے گی-

ٹیگس