Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن
    امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن

امریکی جاسوسی تنظیم سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ اگر اس بات کی ضمانت فراہم کی جائے کہ ان کے خلاف مقدمہ منصفانہ عدالت میں چلایا جائے گا تو وہ امریکہ واپس لوٹنے کو تیار ہیں -

ہیل ویب سائٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکا لوٹنے کے لیے آمادگی ظاہرکر دی ہے، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امریکا میں ان کے خلاف منصفانہ مقدمہ چلایا جائے گا-

واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن ان دنوں روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اسنوڈن نے اس بارے میں اعلان، اسکائپ کے ذریعے نیو ہیمپشائر فورم میں حصہ لیتے ہوئے کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف چلائے جانے والے مقدمے کے دوران انہیں علنی طور پر اپنے دفاع کی اجازت ملنی چاہئے-

یاد رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے جاسوسی کے پروگراموں کے بارے میں معلومات کا انکشاف کیا تھا اور پھر روس میں پناہ لے لی تھی-

ٹیگس